اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی مطیع اللہ جان لاپتہ ،اہلخانہ کی جانب سے تصدیق کر دی گئی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سینئر صحافی اعزاز سید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مطیع اللہ جان لاپتہ ہیں۔انہیں نامعلوم افراد کی جانب سے اٹھا لیا گیا ہے۔ایک اور ٹویٹ میں اعزاز سید نے مطیع اللہ جان کی گاڑی کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ گاڑی ہے جس میں سے مطیع اللہ جان کو زبردستی اٹھایا گیا۔دوسری جانب صحافی مطیع اللہ جان کی اہلیہ نے تصدیق کی ہے کہ ان کے شوہرلاپتہ ہیں۔ اہلیہ کے مطابق مطیع اللہ جان نے انہیں آج صبح سکول چھوڑا تھا جس کی بعد ان کی گاڑی مل گئی ہے جس میں چابی لگی ہوئی ہے۔ سکول کے باہر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے معلوم ہو سکے گا کہ اصل معاملہ کیا ہے؟تھانہ آبپارہ پولیس کے مطابق اس واقعے کی خبر ملنے کے بعد تفتیش جاری ہے اور مطیع اللہ کی اہلیہ کا بیان ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔سینئر صحافیوں کی جانب سے مطیع اللہ جان کے لاپتہ ہونے کے بعد تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔معروف صحافی عاصمہ شیرازی نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مطیع اللہ جان کو آبپارہ سے اغوا کیا گیا ۔
2,295 total views, no views today



