سوات، سوات میں باران رحمت کیلئے نماز استسقاء کاانعقاد ، ضلعی انتظامیہ اور پارک آرمی کے زیر انتظام نماز استسقاء میں سینکڑوں لوگوں کی شرکت ،نمازیوں نے اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز ہوکر اپنے گناہوں کی معافی مانگ لیں ، اور باران رحمت کیلئے خصوصی دعا مانگ گڑ گڑ اکر روتے رہے، اس موقع پرپاک آرمی کے کرنل سکندر ،ڈی سی سوات محمود اسلم وزیر ، اے سی بابوزئی اوردیگر محکموں کے ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، واضح رہے کہ گذشتہ 3 مہینوں سے سوات اور ملحقہ علاقوں میں طویل خشک سالی کاسلسلہ جاری ہے ۔اور اس سے پانی کی قلت سمیت دیگر بیماریوں نے سراٹھا لیا ہے اور عوام کو مشکلات درپیش ہیں ۔حاضرین نے اس موقع پر بھر پور شرکت کی ،اس موقع پرعلماء سمیت کرنل سکندر نے بھی خطاب کیا ۔ مقررین نے کہا کہ باران رحمت کیلئے نماز استسقاء کااہتمام ہمارا فرض ہے اور ہرمشکل گھڑی میں ہمیں سب سے پہلے اللہ تعالیٰ سے رجوع کرنا چاہئے ۔
728 total views, no views today


