سوات(سوات نیوز)سوات کے حسین وادی مالم جبہ سڑک پر احتجاج ، سڑک ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا، اہلیان تلیگرام اور اکامعروف بامی خیل کا ناروالوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے کہا کہ یوسی تلیگرام اور اکامعروف بامی خیل کی بجلی مالم جبہ فیڈر سے دوبارہ بحال کی جائے ۔ مظاہرین نے کہا کہ واپڈا نے یوسی تلیگرام کی بجلی شانگلہ سے دی ہے جس پر لوڈشیڈنگ بہت زیادہ کی جارہی ہے جو علاقہ عوام کو کسی صورت منظور نہیں ہے، مظاہرین نے مطالبہ کی منظوری تک مالم جبہ سڑک بند کردیا ہے ۔
999 total views, no views today
Comments



