مینگورہ ، سی این جی ہڑتال ، ٹریفک رواں دواں رہا ، لیکن پر بھی جام کا مسئلہ نہ رہا ، شہر کی سڑکوں پر بھی ٹریفک رواں دواں جی ٹی روڈ بھی کھلا رہا ، سوات سی این جی ایسوسی ایشن کی ہڑتال پر ایک طرف گھریلوں صارفین خوش رہے تو دوسری طرف ٹریفک بھی رواں دواں رہا ، جی ٹی روڈ پر کسی بھی سی این جی اسٹیشن کے سامنے قطاریں دیکھنے کو نہیں ملی البتہ پٹرول پمپس میں کافی عرصہ گاڑیاں دیکھنے کو ملی ادھر مختلف علاقوں میں لوگوں سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ کچھ سہولتیں عوام کیلئے زحمت بن جاتی ہیں سڑکوں پر لوگ ہوتے نہیں اور گاڑیوں کی بھر مار رہتی ہے ۔ نان کسٹم پیڈ گاڑیاں اور سی این جی کی سہولت سے ڈرائیور اور گاڑیاں بھی بڑھ چکی ہیں ۔ گھر میں سوئی گیس ہے نہیں اور سی این جی اسٹیشن ایک دن میں سینکڑوں گاڑیوں کو گیس ڈالتا ہے ۔ جس سہولت سے گھر کو مستفید ہونا چاہیے وہ گاڑیوں کو دی گئی ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سی این جی کا خاتمہ کرکے گھر یلوں صارفین کو گیس فراہمی یقینی بنا یا جائے ۔
786 total views, no views today


