سوات کے سیاحتی علاقہ ملم جبہ کے تین یونین کونسل کے لاکھوں عوام ناروا لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ذہنی اذیت میں مبتلا،محکمہ واپڈا اپنے فرائض کی ادائیگی کے بجائے عوام کو بے وقوف بنانے میں مصروف، لاکھوں کی آبادی پر مشتمل تین یونین کونسلز سیر تلیگرام، آکامعروف بامیخیل اور کشورہ ملم جبہ کے عوام کو شانگلہ گرڈ اسٹیشن کی رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، عوام کا کل منگل کے دن بھرپور احتجاج کی دھمکی، تفصیلات کے مطابق گرمی میں اضافے کیساتھ ہی پچھلے ماہ کے آخر میں تین یونین کونسلز کے لاکھوں عوام سے مینگورہ گرڈ اسٹیشن کی ملم جبہ فیڈر کی بجلی کاٹ دی اور ان کو شانگلہ گرڈ اسٹیشن کے یخ تنگے فیڈر سے بجلی مہیا کی جس میں 12 گھنٹوں تک ناروا لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہیں، پچھلے ہفتہ یو سی آکامعروف بامیخیل اور تلیگرام کے عوام نے احتجاج مظاہرہ کیا تھا جس کے ڈر سے محکمہ واپڈا نے ہزاروں عوام کو بے وقوف بنا کر دو دن کیلئے مینگورہ گرڈ سے بجلی بحال کی،اس حوالے علاقہ عوام کا کہنا ہے کہ دو دن مینگورہ گرڈ کے ملم جبہ فیڈر کی بجلی میں نا لوڈشیڈنگ تھا اور نا ہی وولٹیج کا کوئی مسئلہ اگر فیڈر پر لوڈ ہوتا تو یہ دونوں مسائل سامنے آتے مگر علاقہ عوام کو کوئی ایسا مسئلہ نہ تھا، عوام نے مزید کہا کہ یہ فیڈر ملم جبہ کے نام سے منسوب ہے تو اس لے ملم جبہ تک علاقوں کو بجلی کی فراہمی یقینی بنا ئی جائے اگر ایسا ممکن نہیں تو یونین کونسل تلیگرام کے سیر تک کے علاقوں کو یہ بغیر کسی رکاوٹ کی بجلی مہیا کرسکتا ہیں اور قصداً اس کو بند کرکے شانگلہ فرڈ سے بجلی مہیا کی ہیں، عوام نے مزید کہا کہ اس حوالے ہمارے قائدین نے ممبران اسمبلی کو آگاہ کیا ہے اگر آج بجلی کو سیر تک بحال نہ کی گئی اور شانگلہ کی بجلی سے لوڈشیڈنگ کم نہ ہوئی تو کل منگل کے دن ہزاروں کی تعداد میں عوام پر امن احتجاج ریکارڈ کرینگے اور تب تک احتجاج جاری رہیگا جب تک بجلی بحال نہ ہوجائے، سیاسی قائدین کا کہنا ہے کہ یہ ملم جبہ کے نام پر منسوب فیڈر ہے اگر لوڈ زیادہ ہے تو سنگوٹہ کے ملز کو ایک ماہ کیلئے اس فیڈر سے کاٹ دیاجائے کیونکہ یہاں لاکھوں کی آبادی متاثر ہورہی ہیں، یاد رہے تین یونین کونسلوں کے ہزاروں عوام نے شدید احتجاج کی دھمکی دی ہیں
866 total views, 2 views today