سوات(سوات نیوز)پاکستان تحریک انصاف صوبہ خیبرپختونخوا کے رہنماء فضل ربی بھائی نے کہا ہے کہ عمران خان کے وژن کے مطابق احتساب سب کاہوناناگزیرہے، وزراء اور ممبران اسمبلی پارٹی کارکنوں کو جواب دہ ہے احتساب کانعرہ حقیقت میں بدل کررہے گا، پارٹی کارکن پارٹی کاعظیم سرمایہ ہے وزیراعلیٰ نے خیبر پختونخوا کو کرپٹ سرکاری لوگوں سے صاف کرنے کیلئے جو اقدامات کر رکھے ہیں اس کا خیر مقدم کرتے ہیں،بعض لوگ سادہ لوح کارکنوں کے کندھوں پربندوق رکھ کر ان کو استعمال کررہے ہیں سیاست کو تجارت سمجھنے والوں کی سیاست آخری ہچکولے کھارہی ہے انشاء اللہ جیت حق وصداقت کی ہوگی، ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے جاری کردہ ایک اخباری بیان میں کیاہے انہوں نے کہا کہ کسی بھی کرپٹ سرکاری آفیسرکو تبدیلی کرناکرپشن کاعلاج نہیں اگرکسی سرکاری آفیسرنے کوئی کرپشن کیاہے تو ان کو برخاست کیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے کرپشن کے حوالے سے جوادارہ قائم کیاہے وہ خوش آئند ہے اور میں وزیراعلیٰ کو ایک بارپھرپیشکش کرتاہوں کہ مجھے طلب کرکے کرپشن کیخلاف میراتعاؤن حاصل کریں انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کا دامن صاف ہے ان کو گھیرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ لیکن جن لوگوں نے سیاست کو تجارت اورآمدنی کاذریعہ بنایاہے۔ان کو انصاف کے کٹہرے میں لاناہوگا انہوں نے کہا کہ سادہ بات ہے کہ احتساب اوردیگرادارے تمام ممبران اسمبلی اوروزراء کا چھان بین کریں کہ 2013 کے الیکشن سے پہلے ان کی کیا پوزیشن تھی اور 2013 کے بعد آج ان کی کیا پوزیشن ہے ان لوگوں کو منی ٹریل رہناہوگا۔ اور عمران خان کے وژن کے مطابق احتساب سب کا ہونے کا خواب شرمندہ تعبیرہوکررہے گا، انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمودخان ایک پاک دامن اورایماندار عوامی شخصیت ہے اور انہوں نے صوبہ خیبرپختونخوا کو کرپٹ سرکاری لوگوں سے پاک کرنے کاتہیہ کررکھاہے جس کا ہم خیرمقدم کرتے ہیں اسلئے میں نے ان کو کرپشن کے حوالے سے شواہد پیش کرنے کی پیشکش کی ہے انہوں نے کہا کہ کسی بھی کرپٹ سرکاری آفیسرکی حمایت نہیں کی۔ دامن صاف ہے لیکن اس حوالے سے جن لوگوں نے بہتی گنگا میں جوہاتھ دھوئے ہیں ان کے کافی ثبوت موجود ہے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ عمران خان کے وژن کے مطابق سب کااحتساب ہوکر رہے گا۔
776 total views, no views today



