مینگورہ(سوات نیوز) جمعیت علماء اسلام کے ترجمان ورہنما محمد اعجازخان نے کہا ہے کہ مہنگائی کے سبب عوام کی قوت خرید جواب دینے لگی، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ تبدیلی کے ثمرات ہیں، آٹا، چینی، گھی، دال اور دیگر خوراکی اشیاء کی قیمتیں بڑ ھ جانے سے غریبوں سے جینے کا حق چھن گیا ہے کمر توڑ مہنگائی اور بڑھتی ہوئی بیروگاری کو عقل کے اندھے خوشگوار تبدیلی کا نام دے رہے ہیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نا اہل حکمرانوں کیوجہ سے آج ملک تاریخ کی بد ترین حالات سے گزر رہا ہے آٹھ روپے میں ملنے والا آٹا اب چودہ سو تک پہنچ گیاہے اور اگر یہی صورتحال رہی تو عنقریب آٹے کا 20 کلو تھیلا دوہزارروپے میں ملے گا عوام کو روزگار اور دو وقت کا کھانا میسر نہیں ہے وہ خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں جبکہ وزیراعظم اور ان کی پوری ٹیم اس تباہ حال صورتحال کو خوشگوار تبدیلی کا نام دے رہے ہیں جوغریبوں کے احساسات اور جذبات کا مذاق اُڑانے کے مترادف ہے انہوں نے کہاکہ غریبوں کی بددعائیں حکمرانوں کو لے ڈوبیں گی۔
833 total views, no views today



