سوات(سوات نیوز)خودکشی کا ڈراپ سین قاتل شوہر گرفتارشوہر نے میکے سے بہانے پر گھر لا کر زہر دیکر قتل کیاسوات کے علاقے اہینگروڈھیری میں 19سالہ خاتون مسماۃ(ف)زوجہ عمر علی زہر کھانے سے جا ں بحق ہوئی تھی سسرالیوں نے اُسے خودکشی کا رنگ دیا پولیس نے مقتولہ کے والد عقل داد سکنہ کوکڑیئ کے مدعیت میں رپورٹ درج کی والد کے مطابق اس کی بیٹی ناراض ہو کر میکے آئی تھی شوہر نے قتل سے ایک دن قبل جرگہ کرکے واپس گھر لے گیا اور اگلے ہی روز ہمیں اطلاع دی کی آپکی بیٹی نے زہر کھا کر خودکشی کی ہے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خان نے قائمقام ایس ڈی پی اُو سٹی حبیب اللہ خان کو فوری طور پراصل حقائق منظر عام پر لانے کا حکم دیا ایس ڈی پی اُو سٹی حبیب اللہ خان نے ایس ایچ اُو رحیم آباد گل شید خان اور انوسٹی گیشن سٹاف کے ہمراہ کاروائی کرتے واقعہ میں ملوث مقتولہ کا شوہر عمر علی ولدمحمد غلام سکنہ محلہ کٹہ خیل اہینگروڈھیری سوات کو گرفتار کرکے انوسٹی گیشن شروع کی دوران انوسٹی گیشن ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی بیوی کو زہر دے کر قتل کر لیا ہے پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ علت 622جرم 302تھانہ رحیم آباد درج درجسٹرڈ کی۔
996 total views, 2 views today