مینگورہ(ناصرعالم سے)سوات سے تعلق رکھنے والے وہ افرادجنہوں نے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں ان کے تجربات سے استفادہ اور ان کی خدمات کا اعتراف کرنے کیلئے تھری کے نے ان شخصیات کی زندگی کی کہانیوں پر مبنی کتاب شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،خپل کلی وال کارواں کے ساتھیوں کے تعاؤن سے ”وادی سوات کے سپوت” کے نام سے کتاب مرتب کی جارہی ہے جس میں ابتدائی طور پر وادی کی ان پچاس شخصیات کی آپ بیتیاں، جگ بیتیاں شامل ہوں گی جو معاشرے کے دھتکارے ہوئے افراد کیلئے امید کی کرن بن کر ان کی فلاح و بہبود میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں یا جن کی خدمات سے معاشرے کا ایک وسیع حلقہ مستفید ہو رہا ہو،دلچسپی رکھنے والے ایسے افراد اپنی کہانیاں اور تصاویر،خود بھیج بھی سکتے یاتنظیم کے ساتھ رابطہ بھی کر سکتے ہیں اس کے علاوہ کوئی بھی شخص کسی کے بارے میں مضمون لکھ سکتا ہے، تنظیم کے چیئرمین فضل مولازاہد المعروف خان جی کی قیادت میں قائم کردہ کمیٹی اورایڈیٹوریل بورڈ تمام عمل کی شفافیت کی نگرانی کرے گا۔
896 total views, no views today



