مینگورہ(سوات نیز)شہاب نگر میں نکاسی کی نالیاں بند ہونے سے گندا پانی راستوں پر بہنے لگا جس کے سبب راہگیروں اور اہل محلہ کو شدیدمشکلات کا سامنا ہے،محلے کے عین وسط میں کئی ہفتوں سے نالی بند پڑی ہے جسے کھولنے کیلئے اہل علاقہ نے اپنی مددآپ کے تحت کافی کوششیں کیں مگر نالی کھل سکی جبکہ دوسری طرف گندا پانی عام راستوں پر مسلسل بہہ رہاہے جہاں پرسے راہگیروں کا گزرنا محال ہوچکاہے جبکہ یہاں سے گزرتے ہوئے بچے اور معمر افراد گندگی سے بھرے نالے میں گرکر زخمی ہوجاتے ہیں اس کے علاوہ اس راستے پر اگر کوئی گاڑی گزرجائے تو آس پاس میں موجود لوگوں کوگندے پانی سے نہلاجاتی ہے،اہل علاقہ نے متعلقہ حکام سے یہاں کے بند نالوں کو کھولنے کیلئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
1,582 total views, no views today
Comments



