سوات(سوات نیوز)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی کی ڈیڈیک آفس سیدوشریف میں ایم پی اے عزیز اللہ گران خان سے ملاقات ہوئی جس میں اہم علاقائی، سیاسی اور ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات کے دوران فضل حکیم خان یوسفزئی اور عزیز اللہ گران خان نے کہا کہ حکومت میں صرف عوام کی خدمت کا ایجنڈا لے کر آئے ہیں سوات کے عوام کی خوشحالی اور ترقی سے بڑھ کر کوئی چیز عزیز نہیں ہے سوات کی ترقی اولین ترجیح ہے عوامی خدمت کا سفر رکے گا نہیں، چلتا رہے گا انہوں نے کہا کہ تنقید کی پرواہ کئے بغیر عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی موجودہ حکومت پاکستان کی شفاف ترین حکومت ہے نہ خود کبھی غلط کام کیا نہ کسی کو کرنے دیں گے الزامات کی منفی سیاست کرنے والوں کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملا ہے انہوں نے کہا کہ سوات کے ترقیاتی منصوبوں کی کوالٹی پر بھی کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا پسماندہ علاقوں کی ترقی کی راہ میں کسی کو حائل ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔
890 total views, 2 views today