کراچی(ان لائن ) محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ماہِ محرم الحرام 1442ھ کے چاند کی رویت کے تعین کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج بعد نمازِعصر دفتر محکمہ موسمیات میں ہو گا۔ محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت ہوگا جس میں محکمہ موسمیات اور وزارت مذہبی امور کے حکام بھی شریک ہوں گے۔
1,045 total views, no views today
Comments



