سوات(سوات نیوز)کانجوپولیس کی بروقت اورکامیاب کاروائی چوری شدہ رقم اور بڑی تعداد میں موبائلزفونزبرآمد ملزمان گرفتار۔
کانجو پولیس نے بروقت اور کامیاب کاروائی کرتے ہوئے چوری شدہ رقم اور موبائلزفون برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلئے۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج مذیدتفتیش جاری۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کانجوٹاون شپ میں نامعلوم ملزمان نے مسجد کا الماری توڑ کرمسجد سے نقد رقم اور دوسرے واقعے میں ٹاون سکول کے سامنےایک شخص سے گن پوئنٹ کے زریعے نقد رقم اورموبائل چھین کر لے گئے کانجوپولیس کواطلاع ملتے ہی ڈی پی اوسوات قاسم علی خان،ایس پی شاہ حسن خان کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ کانجو مجیب عالم خان نےعلاقہ کی ناکہ بندی کرکے پولیس کے چھاپہ مار ٹیم بروقت تشکیل دے دی گئی جنھوں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزمان ظاہرشاہ ولد تلاوت خان سکنہ کراچی حال سیکٹراے کانجو ٹاونشپ ،محمد علی عرف کابلے ولد خورشید علی سکنہ کبل حال سیکٹر اے ٹاون شپ کانجوجس سے تیس بور پستول اور مبلغ دس ہزار روپے نقد برامد کرکے ان کےخلاف مقدمہ علت نمبر971جرم 382-34PPC تھانہ کانجو جبکہ دوسرے واقع میں ملوث ملزمان اورنگزیب ولد واحدزمان سکنہ قمبر رحمان اباد اور افتاب احمد ولد بہادر خان سکنہ میرہ چارباغ سوات کو گرفتار کرکے ان سے مسروقہ 28 عدد موبائلزفون بھی برآمد کر لیا۔ملزمان کے خلاف مقدمہ علت نمبر669جرم 400-401-379 تھانہ کانجوکبل سوات درج کیا۔ جبکہ دوران تفتیش ملزمان بالا نے اقبال جرم بھی کر لیا۔جبکہ کانجو پولیس نے ملزمان کے خلاف مذید تفتیش شروع کی۔ کانجو کے سیاسی سماجی حلقوں اور کانجو ٹاون شپ کے مکینوں نے کانجو پولیس خصوصا ایس ایچ او مجیب عالم خان کی کارگردگی کو کافی سراہا اور ان کو خراج تحسین پیش کردی۔ایس ایچ او مجیب عالم کی کاوشوں سے کانجو میں چوروں اور ڈکیتیوں کا قلع قمع کر دیا جس سے عوام سکھ کا سانس لے رہا ہے۔
1,166 total views, 2 views today