مینگورہ،انجمن پٹواریان وقانو ن گویان کی کابینہ تشکیل،عبدالجبارصدر ،شیراکبرجنرل سیکرٹری منتخب،برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مشترکہ جدجہدکرنے کا عزم،گذشتہ روز پٹوارخانہ مٹہ میں انجمن پٹواریان وقانون گویان کا انتخابی اجلاس منعقدہوا جس میں انجمن سے وابستہ تمام ممبران نے شرکت کی،اجلاس میں متفقہ طورپرعبدالجبارکوصدر،فتح خان سینئرنائب صدر، سہراب خان نائب صدراول،عثمان شاہ نائب صدر دوم،شیراکبرجنرل سیکرٹری،امتیازعلی جائنٹ سیکرٹری،فضل حق پریس سیکرٹری اورخلیل احمدکو خزانچی مقررکیاگیا،اجلاس کے شرکاء نے نومنتخب عہدیداروں پر اعتمادکا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ برادری کو درپیش مسائل کے حل اوران کے حقوق کے حصول کیلئے تمام تر صلاحتیں اوردستیاب وسائل بروئے کارلائیں گے،اس موقع پر نومنتخب صدر صدر عبدالجبار نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے ماضی میں بھی پٹواریان وقانون گویان کی خدمت کی اورآئندہ بھی یہ سلسلہ بدستورجاری رکھیں گے،انہوں نے کہاکہ ساتھی نئے جذبے اورولولے کے ساتھ میدان میں نکل کر برادری کے حقوق کیلئے جدوجہدکریں۔
636 total views, 2 views today