سوات(سوات نیوز)ضلع سوات کے گاوں اسلام پور سےتعلق رکھنے والا پاک فوج کا بہادر بیٹا میرانشاہ میں شہید ہوگیا ،شہید فوجی اہلکار کو فوجی اعزاز کیساتھ سپردخاک کیا گیا ۔اج گیارہ بجے اسلام پور میں شہید فوجی اہلکار تاجبر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ، جس میں سول اور فوجی حکام نے شرکت کی، شہید فوجی اہلکار کو سلامی دی گئی اور ان کے قبر پر پھول چڑھائے گئے ۔
پاک فوج کے جوان پر میرانشاہ میں نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کی ، جس میں وہ شدید زخمی ہوئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ ان کی میت کو اج سوات پہنچایا گیا ، جہاں پر نماز جنازہ کے بعد شہید تاجبر کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا
1,113 total views, 2 views today
Comments