سوات (سوات نیوز) سوات تحصیل کبل کے علاقہ غوریجہ برہ بانڈئی میں چھ سالہ بچی کیساتھ جنسی تشدد کرنےکی کوشش مقامی لوگوں نے ناکام بنا کر ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا متاثرہ بچی کے والد کی رپورٹ پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔عبداللہ سکنہ غوریجہ برہ بانڈئی نے پولیس کو بیان دیا کہ ملزم عبداللہ شاہ ولد رحیم شاہ بعمر تقریبا45سال ساکن غوریجہ برہ بانڈئی ہمارےگھر میں ترکانی کا کام کررہاتھا تو میری چھوٹی بچی ان کیلئے چائے روٹی گھرسے نکال کر دیاکرتے تھے۔تو گذشتہ روز جب بچی ملزم کے پاس گئی تو ملزم نے زبردستی پکڑ کر ان کی کپڑے اتاردی اوربچی کے ساتھ نازیباحرکات شروع کیا تو اس پر بچی نے شورشرابہ کیا تو ملزم نے بچی کو چھوڑکر ان کورقم دیکر کہاگیاکہ کسی کو احوال نہ بتانا تواس بچی نے گھرجاکر اپنی والدہ کو ساری صورتحال سے اگاہ کیا جس پر ملزم کے خلاف تھانہ کانجومیں رپورٹ درج کرائی۔
1,522 total views, 2 views today