مینگورہ، مینگورہ کے علاقہ رحیم آبادمیں واقع ایکسائز آفس کا انٹرنیٹ گذشتہ کئی دنوں سے خراب ہے جس کی وجہ سے صارفین اس دفترکے چکر لگانے پر مجبورہیں،جب بھی صارفین دفتر جاتے ہیں تو عبدالرحمان نامی ای ٹی او خوش گپیوں میں مصروف نظرآتاہے جسے صارفین کی مشکلات کا ذرہ بھراحساس نہیں،نیٹ کی خرابی کی وجہ سے منٹوں کا کام گھنٹوں میں ہورہا ہے جس کی وجہ سے متعددصافین کا کام التواء کا شکار ہے،مقامی حلقوں نے
اعلیٰ حکام سے ایکسائز آفس کے نیٹ میں موجود خرابی کو فوری طور پر دور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
586 total views, 1 views today
Comments