سوات(سوات نیوز )چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ ملک کے وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے وقتی اتحادی ٹولہ(پی ڈی ایم) یعنی پروفیشنل ڈاکو مومنٹ آج کس منہ سے عوام دوست حکومت پر تنقیدکر رہے ہیں اپوزیشن اپنی اداؤں پہ ذرا غور کرے اپوزیشن ملک دشمنی کے بجائے پاکستان کے مفاد کی سیاست کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حجرہ مکان باغ میں ضلع بھر کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر لوگوں نے فضل حکیم خان یوسفزئی کو اپنے مسائل سے اگاہ کیا فضل حکیم خان نے لوگوں کے مسائل سنے جن میں بعض مسائل موقع پر حل ہوئے اور بعض مسائل کو حل کرنے کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کئے فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے حکمرانوں اور عوام کے درمیان فاصلے ختم کرکے تاریخ رقم کردی ہے فرسودہ سیاسی کلچر کو ختم کرکے جذبہ خدمت خلق سے سرشار کلچر کو متعارف کرا دیا ہے تحریک انصاف نے عوام دوست پالیسیوں، نظام میں بہتری، عوام میں شعور بیدار کرنے اور انہیں حقیقی معنوں میں بااختیار بنانے کی وجہ سے عوامی پزیرائی حاصل کی انہوں نے کہا کہ ہم وقتی اتحادی اپوزیشن (پی ڈی ایم) پروفیشنل ڈاکو مومنٹ کے بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے اور ان کو کٹہرے میں لانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے۔
738 total views, 2 views today