سوات، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شیر اکبر خان نے کہا ہے کہ سوات کے تمام نجی و سرکاری اداروں کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ، سکولوں کے سربراہان بچوں اور اداروں کی تحفظ کیلئے جلد ایک خصوصی سافٹ وئیر لانچ کر رہے ہیں جس سے منٹوں کے حساب سے آئی جی کے پی کے سمیت ڈی پی او ، کنٹرول روم اور صوبائی کنٹرول روم بذریعہ موبائل فون خود بخود آگاہ ہو کر جائے وقوعہ کو بروقت کلیئر کردیا جائیگا ،
ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھانہ مینگورہ میں سرکاری و نجی تعلیمی اداروں ، سوات یونیورسٹی ، سوات بورڈ ، نجی اداروں اور پی ایس ایم اے کے عہدیداروں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر DSPصدیق اکبر خان ، انسپکٹر رشید اقبال اور دیگر بھی موجود تھے ، ڈی پی او شیر اکبر خان نے کہا کہ سافٹ وئیر لانچ کرنے کیلئے سکولوں اور اداروں کے سربراہان فوری طور پر فارم پر کر کے واپس جمع کریں ، انہوں نے کہا کہ یقیناًسکولوں کی بندش بہت بڑا المیہ ہے تا ہم والدین ، اساتذہ پولیس ، پاک آرمی اور ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم علاقہ میں تعلیم و تربیت کے فروغ کیلئے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے ، انہوں نے کہا کہ سکولوں میں موجود اسلحہ اور سیکیورٹی کو کلیئر کردیا جائیگا ،اس موقع پر خصوصی سافٹ وئیر لانچ کر نے کے حوالے سے نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کے حکام میں فامرز بھی تقسیم کردیئے گئے جبکہ اس سلسلے میں مزید ضروری اقدامات کیا جائیگا جس کے تحت سکولوں کے لسٹوں کے مطابق سیکیورٹی فراہم کی جائیگی ۔
522 total views, no views today


