سوات: محکمہ انٹی کرپشن سوات نے گذشتہ تین ماہ کے دوران 92 کروڑ 76 لاکھ کی 890 کنال زمین واگزار کر کے رقم سرکاری خزانے میں جمع کردی تفصیلات کے مطابق فیلڈ انوسٹی گیشن عملے نے یہ کارروائی تین اضلاع ، ضلع سوات ، شانگلہ اور بونیر میں کی ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سوات ریجن امجد اقبال نے اپنے بیان میں کہا ، “ہمارے تفتیشی عملے نے ترقیاتی منصوبوں میں غیر معیاری مواد استعمال کرنے پر سی اینڈ ڈبلیو ، آبپاشی ، ٹی ایم اے اورلوکل گورنمنٹ سمیت مختلف محکموں سے 58 لاکھ 16 ہزار سے زائد روپے کی وصولی بھی کی ہے۔”
976 total views, no views today
Comments



