سوات( سوات نیوز)مدین ہسپتال کالونی کے مکینوں کا اپنے حق کے بارے پریس کانفرنس۔مدین ہسپتال کالونی کے مکینوں نے اپنے مطالبات کے حق میں پریس کانفرنس کیا۔پریس کانفرنس سوات امن جرگہ کے چئیرمین کمال شاہ باچا کے زیر قیادت ہوا۔اس موقع پر متاثرین ہسپتال کالونی کے تمام مکینوں نے شرکت کی۔اس موقع پر امن جرگہ کے چیئرمین سید کمال شاہ۔ غلام علی ۔رشیداقبال اوردیگرنے میڈیا کے ذریعے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ جن لوگوں کے گھروں کو مسمار کرکے ان کو کھلے اسمان تلے رہنے پر مجبور کیا گیا ہے ان کے رہائش کا فوری طور پر بندوبست کیا جائے۔شرکاء نے ایم پی اے شرافت علی اور وزیراعلی محمود خان سے مطالبہ کیا کہ اپنے قوم کو مزید مشکلات سے دوچار نہ کرے۔متاثرین نے چیف جسٹس اف پاکستان سے بھی مدد کی اپیل کی۔ اور 15تاریخ تک ڈیڈلائن دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو ہم دوبارہ احتجاج کریں گے اور یہ احتجاج صرف مدین میں نہیں ہوگا بلکہ پورے صوبے میں یہ احتجاج جاری رہے گا اور اس احتجاج میں سوات امن جرگہ ان متاثرین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔
970 total views, no views today



