سوات (سوات نیوز) ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر سوات سعید نعیم خان کے صدارت میں ضلع سوات میں متعین پبلک پراسیکیوٹرز اور پولیس کے شعبہ تفتیش کے ذمہ داران کا ماہانا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ضلع سوات میں فوجداری مقدمات کی تفتیش اور پراسیکیوشن کی اہمیت پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر نے اس کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں جرائم کے سدباب کے لیے ضروری ہے کہ ملزمان کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کے لیے دونوں اداروں کا جوائنٹ رول ضروری ہے۔ اس طرح ہی قانون کا بول بالا ہو گا۔
955 total views, no views today
Comments



