خیبر پختونخوا کے دریائے سوات پر واقع مہمند ڈیم کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔ تکمیل کے بعد یہ ڈیم 800 میگاواٹ پن بجلی پیدا کرے گا ،جبکہ 16000 ایکڑ سے زیادہ اراضی کو سیراب کرے گا اور خطے کے معاشرتی و معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔واضح رہے کہ دو مئی دو ہزار انیس میں وزیر اعظم عمران خان نے مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھا تھا، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے بھی اس تقریب میں شرکت کی تھی۔
2,150 total views, no views today
Comments



