سوات،سوات کے تمام تعلیمی ادارے آج سے دوبارہ کھول دئے جاینگے ،سکولوں کی حفاظت کیلئے تمام تر اقدامات اٹھائے گئے ہیں ،ڈی پی او سوات ،پشاور میں ارمی پبلک سکول پر حملے کے بعد صوبہ خیبر پختونخواہ کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیا گیا تھا جس کے بعد حالات کو دیکھتے ہوئے حکومت نے سکولوں کو آج 12 جنوری بروز پیر کھولنے کا اعلان کیا جس کے بعد ضلع سوات کے تمام تعلیمی ادارے آج سے کھولے جارہے ہیں اس سلسلے میں ڈی پی او سوات شیر اکبر خان نے میڈیا کو بتایا کہ ضلع بھر کے تمام سکولوں کی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور سکولوں کیلئے ملک کی تاریخ میں پہلی بار ایس او ایس سسٹم متعارف کیا گیا ہے جس سے ضلع بھر کے سکولوں کی سیکورٹی یقینی ہو جائیگی انہوں نے کہا کہ سکولوں کی ذمہ داری صرف پولیس کاکام نہیں سکول انتظامیہ بھی اپنے سکولوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں سکولوں کے مین گیٹ پر سیکورٹی سخت رکھی جائے اور کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو سکولوں کے اندر داخل نہ ہونے دیا جائیں اور چھٹی کے اوقات میں بھی بچوں کو ایک ساتھ نہ جانے دیا جائے انہوں نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو سکول کے اوقات کے علاوہ ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں تاکہ انکی جان کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکیں ۔
712 total views, no views today


