مینگورہ، مینگورہ میں ٹارگٹ کلرز کے موجودگی کے اطلاع پر ملوک آباد میں دوسرے روز بھی سرچ اپریشن جاری رہا ،لوگوں میں خوف کاسماء ،گذشتہ روز مینگورہ میں تین ٹارگٹ کلرز کے موجودگی کی اطلاع ملی ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹارگٹ کلرز امن کمیٹی اور نامی گرامی شخصیات کو کسی بھی وقت ہدف بنایا جاسکتا ہے ،یادرہے کہ تینوں ٹارگٹ کلرز نے گذشتہ روز مینگورہ کے نواحی علاقہ ملوک آباد میں فضل کریم نامی شخص کو ٹارگٹ کا نشانہ بناکر انہیں قتل کردیا گیا ،کہا جارہا ہے کہ یہ تینوں دہشت گرد مینگورہ میں چھپے ہوئی ہے جن کے گرفتاری کے لئے سیکورٹی فورسز اور مقامی پولیس مینگورہ کے علاقہ ملوک آباد اور آس پاس میں سرچ اپریشن شروع کردیا ہے اور جگہ جگہ سخت چکینگ کا سلسلہ جاری ہے تاہم اپریشن میں کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے ۔
658 total views, no views today


