مینگورہ(ناصرعالم)سوات کے دارالخلافہ سیدوشریف میں یواین وومن کے زیر اہتمام ریاست کو مضبوط اور معاشرہ کو ترقیافتہ بنانے میں خواتین کے کردارکے حوالے سے ایک روزہ سیمینار منعقدہواجس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے مردوخواتین نے شرکت کی اور مذکورہ موضوع پر تفصیلی گفتگو کرنے سمیت اس حوالے سے شرکاء کو اپنے تجربات سے بھی آگاہ کیا جبکہ گروپوں کی شکل میں ایکسزسائزبھی کروائے گئے۔اس موقع پر یواین وومن کی جانب سے ثمینہ نذیرنے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ جس طرح خواتین معاشرہ کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے مین نمایاں کرداراداکرسکتی ہیں اسی طرح ریاست کو استحکام دینے میں بھی خواتین کا کردارنظرانداز نہیں کیا جاسکتااس لئے مقررکردہ اقدار کے اندر رہ کر خواتین کوترقیاتی عمل میں کرداراداکرنے کے مواقعے فراہم کرنے چاہئے۔سیمینارمیں اساتذہ۔سیاسی وسماجی کارکنوں۔صحافیوں ۔وکلاء اوردیگر لوگوں نے شرکت کی۔
611 total views, no views today



