مینگورہ ، مدین ، چارباغ، کالام اور دیگر علاقوں کے فلائنگ کوچ ڈرائیور وں کا انتظامیہ کے ناجائز پرچوں ، ٹینکیا ں آگے پیچھے کرنے کے بہانوں پر تنگ کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، سابقہ کرایوں کو بحال کرانے اور موجودہ قیمتوں کے تحت کرایوں میں اضافہ کرنے کے مطالبات ، گزشتہ روز اپر سوات چار باغ تاکالام کو چلنے والے فلائنگ کوچوں کے ڈرائیوروں نے سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ، جہاں پر مختلف علاقوں کے ڈرائیورز رہنماؤں اکبر خان ، اخترحسین ، فرمان ، بحرکرم ، عزیز خان اور دیگر نے میڈیا کو بتایا کہ ہمیں سابقہ کرایوں میں آمدنی نہیں تھی اور کم تھی اور موجودہ کرایوں میں ڈرائیور، کنڈیکٹرز وغیرہ رکھنا بھی مشکل ہے جبکہ گاڑی کا ماہانہ خرچہ 17900 روپے بنتا ہے ، اور اسکے تنا سب سے آمدنی 3 یا4 سو روپے بنتا ہے ، جسکی وجہ سے ہمیں خسارے اور مشکلات کا سامنا ہے ، ڈرائیوروں نے بتایا کہ ہم غریب ہیں اور انتظامیہ ہمیں بے جاتنگ کرنے سے گریز نہیں کرتی اور ہمیں بھاری پرچے تھما دیئے جاتے ہیں جو کہ ہماری متوقع آمدنی سے نہایت کم ہے ، واضح رہے کہ سوات میں اپر سوات کو چلنے والے فلائنگ کوچوں کے ڈرائیوروں کا حتجاج تین دنوں بدستور جاری ہے ، ڈرائیوروں کا موقف تھا کہ اگر فوری طور پر مسئلہ حل نہیں کیا گیا اور سابقہ کرایہ بحال کرانے کیلئے اقدامات نہ کئے گئے تو ہم سڑکوں پر نکلنے سے دریغ نہیں کریں گے ، ڈرائیوروں نے بتا یا کہ چارباغ سے کالام اور اپر سوات کے دیگر علاقوں کی سڑکیں انتہائی خراب ہیں جس پر توجہ کوئی نہیں دیتا اور اس وجہ سے گاڑیوں کا برا حشر ہوتا ہے ، ڈرائیوروں نے اس سلسلے میں اے سی چار باغ ، خوازہ خیلہ ، مدین ، کالام سے اس سلسلے میں اقدامات اٹھانے اور صوبائی حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ، اپرسوات کے متعدد علاقوں کے سٹینڈز گزشتہ روز بند رہے ، جس کی وجہ سے آنے جانے والے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا رہا ۔
678 total views, no views today


