مٹہ،مٹہ پیر کلے کے مقام پر مو ٹر سائیکل کے ٹکر سے ایک بچہ جاں بحق ۔جبکہ ایک بچی شدید زخمی۔موٹر سائیکل سوار گر فتار ۔تفصیلات کے مطابق مٹہ پیر کلے کے مقام پر ایک موٹر سائیکل کے ٹکر سے ایک تین سالہ بچہ محمد علی ولد عبد الصبور سکنہ پیر کلے موقع پر جاں بحق اور ایک پانچ سالہ بچی زخمی ہو گئی۔ پولیس نے رپورٹ درج کر کے موٹر سائیکل سوار کو گرفتار کر لیا۔
مدین ،چیکرئی کے علاقہ میں پاوں پھسلنے سے نوجوان لڑکی دریا ئے سوات میں گرگئی لاش کی تلاش جاری تفصیلات کے مطابق مدین کے علاقہ چیکرئی میں مر یم ولد شیبر سکنہ چیکرئی عمر پندرہ سال پانی بھر نے کے لئے دریا پر گئی کہ اچانک پاوءں پھسلنے سے دریا میں گر گئی تاحال اس کی لاش نہیں ملی غوطہ خوروں اور دیگر لوگوں کی مدد سے لاش کی تلاش جاری ہے مگر تا حال لاش کا پتہ نہیں چلا۔
317 total views, no views today


