بریکوٹ،سوات روڈ کی تعمیرٹریفک، حادثات معمول بن گئے ۔24گھنٹوں میں دو ٹریفک حادثے رونماء خوش قسمتی سے ناخوشگوار واقع پیش نہیں آیا۔این ایچ اے حکام بے بسی کا واویلہ کررہے ہیں ۔نکاس آب کا نظام درہم بر ہم ،نالیاں اور کلوٹ بند ہونے کی وجہ سے بارش کے پانی سڑکوں پر بہنے لگے قریبی آبادی کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ، گورتئی کے مقام پر مقامی قبرستان میں متعد د قبریں منہدم ،تفصیلات کے مطابق لنڈاکی تابریکوٹ مین روڈ پر گزشتہ 8 مہنوں سے این ایچ اے کے جانب سے کام انتہائی سست روی کے باعث ائے روز ٹریفک حادثے رونما ہو رے ہیں ،
این ایچ اے کے خلاف گزشتہ رز علاقہ گورتئی کے مکینوں نے احتجاجی مظاہر ہ کیا تھالیکن تا حال این ایچ اے حکام ٹھس سے مس نہیں ہو ئے ، گزشتہ روز بریکوٹ کے علاقہ گورتئی میں 24گھنٹوں دو ٹریفک حادثے رونماء ہو ے ہیں تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہو ا ۔مین شاہراہ پرکنکروں کے ڈھیرو ں کی وجہ سے ٹریفک جام رہتاہے ۔روڈ کی تعمیرمیں سڑک کنارے نالیاں اور کلوٹوں کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے اور این ایچ اے صرف روڈ پر روڑ ہ ڈال کر عوام کے آنکھوں میں دھول ڈال رہے ہیں ۔سماجی حلقوں نے حکومت اور این ایچ اے کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے روڈ کی تعمیرہمیں منظور نہیں کیونکہ اس کی تعمیرسے علاقے کو نقصان ہے کوئی فائدہ نہیں اگر مرکزی حکومت اور این ایچ اے نے نالیا ں اور کلوٹ پر کام شروع نہیں کیا تو راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہو ں گے ۔جس کی ساری زمہ داری محکمہ این ایچ اے اور مرکزی حکومت پر عائد ہو گی
317 total views, no views today


