بریکوٹ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باوجود کرایوں میں کمی نہ ہوسکی اور ساتھ ساتھ اوور لوڈنگ کے رجحان میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔کرایوں پر مسافروں اور کنڈکٹروں کے درمیان لڑائی جھگڑے معمول بن گئے ہیں کوئی بھی قواعد و ضوابط نہیں جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا معاملہ جاری ہے ۔مسافروں گاڑیوں کے علاوہ ٹریکٹر،ٹرک ۔مال بردار گاڑیاں بھی پراننے ریٹ چلا رہے ہیں ۔مذکور ہ گاڑیوں کے مالکان کے پانچوں انگولیاں گھی میں ہیں ۔ان کے خلاف بھی فوری کاروائی کا مطالبہ ۔بریکوٹ انتظامیہ نے بریکوٹ چوک میں بورڈ پر کرایے نامہ نصب کیا ہو ا ہے مگر بریکوٹ کے مختلف روٹس پر چلنے والی ٹرانسپورٹ اپنے مقرر کردہ کرایہ وصول کررہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پیڑولیم مصنوعات میں کمی کے باوجود بریکوٹ سے مختلف علاقوں کو چلنے والے ٹرانسپوٹروں نے کرایہ میں کمی نہیں کی ۔فی سٹاف دس روپے وصول کئے جارہے ہیں ۔ بریکوٹ انتظامیہ کی طرف بریکوٹ بازار کے مین چوک میں بورڈ پر بریکوٹ سے مختلف علاقوں کے لئے کرایہ نامہ جاری کردیا گیا ہے مگر اس پر کوئی عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے ۔اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی صرف اور صرف فائلوں تک محد ود ہے ۔ٹریفک پولیس بازار میں موجود ہوتے ہیں مگر انہیں یہ توفیق نصیب نہیں ہوتی کہ وہ گاڑیوں کو رکوا کرمسافروں سے کرایہ کے بارے میں معلوم کریں اور بروقت گاڑی ڈرائیور کے خلاف کاروائی کریں ۔مسافروں کو پبلک ٹرانسپورٹروں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ۔زائد عمر ،بچے اور طالب علموں کے ساتھ 50فی صد رعایت کا تو نام و نشان نہیں ہے ۔ عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت اور متعلقہ اداروں کے اعلی حکام سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ پٹرولیم مصنوعات کے ریٹس کے مطابق کرایہ نامہ جاری کیا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے تاکہ عوام مذید لوٹ مار سے چٹکارا پائیں ۔
1,070 total views, no views today


