سوات، پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر و چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان کا سیدو ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور صفائی کے نظام کو کا باغور جائزہ لیا۔ صورتحال سے ممبر صوبائی اسمبلی مطمئن نظر نہیں آئے۔ہسپتال میں صفائی کا ناقص انتظام درست کرنے کیلئے حکام کو توجہ مرکوز کرنے کی ہدایات جاری کئے۔ دورے کے موقع پر فضل حکیم خان کا ہسپتال انتظامیہ کو صفائی کے حوالے سے فوری طور پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ صفائی پر معمور عملہ کی فرائض میں غفلت برداشت نہیں کی جائیگی اور غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی۔ فضل حکیم خان کا کہنا تھا کہ سیدوگروپ آف ہاسپٹلز میں صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہسپتال انتظامیہ کی اولین ترجیح ہونی چاہئے۔
684 total views, no views today
Comments



