سوات (سوات نیوز) ممبر قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے پارلیمانی امور سلیم الرحمن نے کہا ہے کہ سوات کے صحافیوں کے ملک کے لئے خدمات قابل تحسین ہے اور امن کے لئے انہوں نے جو قربانیاں دی ہے وہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھے جائیگا، گذشتہ روز سوات پریس کلب / سوات یونین آف جرنلسٹس اور سوات الیکٹرانک میڈیا ایسو سی ایشن کے نومنتخب کابینہ کو مبارک باد دیتے وقت گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر انہوں نے سوات پریس کلب کے چیئرمین محبوب علی،چیف آرگنائزر غلام فاروق، الیکٹرانک میڈیا کے صدر شہزاد عالم اور دیگر عہدیداروں کو ہار پہنائے اور مبارکباد دی، اس موقع پر انصاف یوتھ ونگ ملاکنڈ ڈویژن کے جنرل سیکرٹری ملک آصف شہزاداور ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضلع سوات علی محمد خان بھی موجود تھے، سلیم الرحمن نے کہا کہ سیاست اور صحافت لازم و ملزوم ہے اور سوات کے قیام امن اور ملک کی ترقی و سلامتی کے لئے سوات کے صحافیوں نے اپنے خون کے نذرانے پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ملکی دفاع اور دہشت گردی کے جنگ میں سوات کے صحافیوں نے لازوال قربانیاں دی ہیں اور توقع رکھتے ہیں کہ آئندہ بھی وہ قلم کے ذریعے اپنا جہاد جاری رکھیں گے۔
762 total views, 2 views today