سوات(سوات نیوز) مینگورہ کانجو رابطہ پل سے دریائے سوات میں خاتون کی چھلانگ لگانے کی کوشش پولیس جوانوں نے ناکام بنا دی۔ ایس ایچ او کانجو اخترایوب کے مطابق سوات میں رہائش پذیر بلوچستان سے تعلق رکھنے والی بھکاری خاتون مسماۃ نسرین کانجو رابطہ پل پر کھڑے ہوکر دریائے سوات میں چھلانگ لگانے کی کوشش میں تھی کہ موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے خاتون کی خودکشی کی کوشش ناکام بنا دی۔ پولیس کے مطابق خاتون نے ابتدائی بیان میں کہاکہ ان کے دو بیٹے نشے کے عادی ہونے پر اس نے یہ اقدام اٹھایا
1,274 total views, 2 views today
Comments