مینگورہ ، فرانس کے میگزین کے طرف سے گستاخانہ خاکوں کے خلاف پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بینچ اور ڈسٹرکٹ کورٹس میں وکلاء نے عدالتوں سے بائیکاٹ کیا۔ اور اجلاس میں اس قسم کے گستاخانہ خاکوں کے بھرپور مذمت کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق فرانس کے میگزین کی طرف سے دوسری دفعہ گستاخانہ خاکوں کے خلاف پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بینچ اور ڈسٹرکٹ کورٹس سوات میں وکلاء نے عدالتوں سے مکمل بائیکاٹ کیا۔ اور اجلاس منعقد کی جس میں وکلاء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اور اس واقعہ کے خلاف مذمتی قراردادیں پاس کی۔ اور اس سلسلے میں فرانس کی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ اس قسم کے واقعات مسلمانوں کے جذبات سے مت کھیلیں ۔ بین الاقوامی قوانین بھی اس قسم کے حرکات کی اجازت نہیں دیتی ہے ۔
594 total views, no views today
Comments


