مینگورہ، سوات کے تحصیل کبل کے علاقہ ننگولئی میں مقامی پولیس کی کارروائی ‘ دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث دو دہشت گرد گرفتار۔ کاؤنٹر ٹریرزم ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سنسنی خیز انکشافات متوقع ۔ واقعات کے مطابق سوات کے تحصیل کبل کے علاقہ ننگولئی بازار میں واقع سی ڈیز دکانوں کو پہلے گمنام خطوط مل رہے تھے کہ سی ڈیز کیسٹ کی آڑ میں فحاشی وعریانی بند کرو۔ جبکہ جمعہ کی شب ننگولئی بازار میں واقع حسین کی دکان کو مبینہ طور پر معروف ولد سرزمین اور جمشید ولد فضل کریم آگ لگانے کی کوشش کررہے تھے کہ اسی اثناء میں حسین آیا کہ میرے دکان کو کیوں نقصان پہنچارہے ہوں ۔ ان دونوں نے نقاب پہنا ہوا تھا باتوں ہی باتوں میں ایک کے چہرے سے نقاب گر گیا جس کو حسین نے پہنچان لیا ۔ اور انہوں نے مقامی پولیس کو اطلاع دیدی۔ مقامی پولیس نے کارروائی کرکے معروف جو طالب علم بتایا جاتا ہے۔ اور جمشید جس کا تعلق ایک مذہبی پارٹی سے بتایا جاتا ہے۔ گرفتار کرکے کاؤنٹر ٹریررزم ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کرکے کبل میں واقع پولیس سٹیشن ان دونوں کے خلاف انسداد دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی مہینوں سے تحصیل کبل کے مختلف علاقوں میں گمنام خطوط مساجد میں پوسٹر اور وی ڈی سی ممبران کو خطوط مل رہے ہیں۔
662 total views, no views today


