مینگورہ(سوات نیوز)آل پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی سینئرنائب صدرشاہد خان شاہین نے کہاہے کہ سوات میں جلد تنظیم سازی شروع کی جائے گی،دیگر سیاسی پارٹیوں سے مایو س ہونے والے لوگ ہمارے قافلے میں شمولیت اختیار کریں گے،بلدیاتی الیکشن میں ہر یونین کونسل میں اپنا امیدوار سامنے لائیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پارٹی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس میں سابق امیدوار پی کے تھری شاہ رخ خان،فضل قیوم،شوکت خان،محمد عالم اور دیگر نے شرکت کی،انہوں نے کہاکہ پرویز مشرف ایک محب وطن شخص ہے جنہوں نے ملک وقوم کی خاطر قربانیاں دی ہیں لہٰذہ انہیں اپنی صفائی پیش کرنے کا موقع دینا چاہئے آل پاکستان مسلم لیگ کا مقصد ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے سمیت عوامی مسائل کا حل اورانہیں زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کرناہے،انہوں نے کہاکہ آٹھ سالوں سے پارٹی کیلئے کام کررہے ہیں مگر ہمارے صوبائی عہدیداروں اوردیگر قائدین کی جانب سے کسی قسم کا تعاؤن نہیں ہورہااورنہ ہی وہ ہمارا حال تک پوچھتے ہیں وہ پروگراموں میں شرکت بھی نہیں کررہے ہیں تاہم سوات کی سطح پر جلد تنظیم سازی کا عمل شروع کریں گے جس کے دوران بہت سے لوگ ہمارے ساتھ شمولیت کا اعلان کریں گے،انہوں نے کہاکہ عمران خان سے مطمین ہیں مگر ان کے ممبران اسمبلی کی کارکردگی مایوس کن ہے،حکومت کرپشن ختم کرنے کی بات کررہی ہے مگر یہاں پر کمیشن کے نام پر کرپشن ہورہی ہے اگر کمیشن کا سلسلہ بند ہوا تو کرپشن خودبخود ختم ہوجائے گی۔
8 total views, 2 views today