سوات(سوات نیوز)سوات کے تحصیل کبل میں تیز رفتار موٹر کار کو حادثہ ، ایک خاتون جاں بحق ہوگئی ،متعدد زخمی ہوگئے ، ریسکیو 1122 اور پولیس کے مطابق موٹر کار اسوگی گاوں جارہی تھی ، کہ تیز رفتار کے باعث کبل ہسپتال کے قریب حادثہ کا شکار ہوگئی ، جس میں ڈاکٹر منصور اف اسوگے کبل کی زوجہ جاں بحق ہوگئی ہے، جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں ،جن کو سیدو ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
44 total views, 2 views today
Comments