اسلام آباد(این این ائی ) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت مذاکرات کے لیے رابطے کر رہی ہے لیکن اسے این آر او نہیں دیں گے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کے موقع پر مریم نواز نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پارلیمانی پارٹی کے لیے میاں نواز شریف کا خاص پیغام لائی ہوں،جو یہ ہے کہ حکومت مکمل ناکام ہو چکی، اپوزیشن کے پاس تمام آپشنز موجود ہیں، اپوزیشن پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے مناسب وقت پر پارلیمنٹ سے استعفوں کا آپشن استعمال کرے گی۔ مریم نواز نے کہا کہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، آج ملک میں عوام کا برا حال ہے، بجلی اور پٹرول کی قیمتوں کہاں پہنچ چکی ہیں، جو حال آج ملک کا ہے وہ آپ کے سامنے ہے، میڈیا کو بھی پریشر میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے پروڈکشن آرڈر کے حوالے سے سختی سے منع کیا ہے ، حکومت اپنے پروڈکشن آرڈر اپنے پاس ہی رکھے۔
656 total views, 2 views today