مینگورہ، سوات بھر میں پیٹرول نایاب ‘ بلیک میں فروخت ‘ انتظامیہ خاموش ‘ تفصیلات کے مطابق ملاکنڈڈویژن کے تمام اضلاع اور خصوصاً سوات میں پیٹرول نایاب ‘ بلیک میں فروخت ‘ کرایوں میں اضافہ ‘عوام کے مشکلات میں مزید اضافہ ‘ گزشتہ کئی دنوں سے پہلے سی این جی سٹیشنوں کے باہر تین تین میل گاڑیوں کی قطاریں لگی تھی۔ اور اب پیٹرول پمپوں کے باہر لمبی لمبی گاڑیوں کی قطاریں لگی ہوئی ہے۔ جبکہ پیٹرول نایاب ہو گیا ہے۔ مینگورہ سٹی میں رکشے والوں نے اپنی خودساختہ نرخ نامے جاری کر دےئے ہے۔ اور دوسرے ٹرانسپورٹروں نے بھی کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ ان کا مؤقف ہے کہ ہم بلیک میں پیٹرول خرید رہے ہیں جس کی وجہ سے کرایہ زیادہ وصول کررہے ہیں۔ جبکہ اس سلسلے میں انتظامیہ خاموش نظر آرہی ہے۔ عوام کے مشکلات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ پہلے بجلی ‘گیس اب پیٹرول نایاب ۔ رپورٹ : شیراز خان سوات نیوز ڈاٹ کام
599 total views, no views today


