مینگورہ،قومی وطن پارٹی کے زونل چیئرمین فضل رحمان نونو نے پارٹی کے مرکزی انتخابات پر اعتمادکا اظہار کرتے ہوئے نومنتخب عہدیداروں مرکزی چیئرمین آفتاب احمدخان،سینئروائس چیئرمین عبدالمالک،وائس سابق سنیٹرشجاع الملک خان اورجنرل سیکرٹری آنیسہ زیب کو مبارکبادپیش کی اور امید ظاہر کی ہے کہ نئے عہدیداران بدستورپختوم قوم کی مشکلات کے خاتمہ اوران کے حقوق کے حصول کیلئے عملی جدوجہد کاسلسلہ بدستور جاری رکھیں گے،انہوں نے کہاکہ افتااحمدخان شیرپاؤ روزاول سے ہی پختونوں کے غصب شدہ حقوق کیلئے بین الاقوامی سطح کی سیاست کررہے ہیں اورپارٹی کارکن ان کی قیادت میں ان کے مشن کو آگے بڑھانے میں مصروف عمل ہیں،انہوں نے کہاکہ وہ وقت دور نہیں کہ پختون قوم کو جلد ان کے حقوق مل جائیں گے جس کاسہراقومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین افتاب احمدخان شیرپاؤ کے سرہوگا۔
1,068 total views, no views today


