سوات (سوات نیوز) سوات پریس کلب کی جانب سے ملاکنڈ ڈویژن کے سطح 20-21 فروری کو صحافیوں کے گرینڈ کنونشن کا اعلان، انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی، مختلف کمیٹیاں تشکیل، کنونشن میں ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع کے پریس کلبوں کے صحافیوں کے علاوہ اسلام آباد اور پشاور کے سینئر صحافی بھی شریک ہوں گے،اس حوالے سے گذشتہ روز سوات پریس کلب میں سوات پریس کلب، یونین آف جرنلسٹس اور الیکٹرانک میڈیا ایسو سی ایشن کے عہدیداروں کامشترکہ اجلاس زیر صدارت چیف آرگنائزر غلام فاروق سپین دادا اور پریس کلب کے چیئرمین محبوب علی منعقد ہوا،اجلاس میں سوات یونین آف جرنلسٹس کے صدر فضل رحیم خان، سوات الیکٹرانک میڈیا ایسو سی ایشن کے صدر شہزاد عالم، رشید اقبال، محمد حیات چمن،عبیداللہ عابد، جاوید اقبال اور دیگر سینئر صحافیوں نے اظہار خیا ل کیا، اجلاس میں کنونشن کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی اور کنونشن کا ایجنڈا منظور کیا گیا، ایجنڈے کے مطابق کنونشن میں سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع کے صحافیوں کے مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے سفارشات پیش کی جائیگی، جن کو حکومت کے سامنے پیش کیا جائے گا، کنونشن میں اراکین صوبائی اسمبلی اور ڈویژن انتظامیہ کے افسران بھی شریک ہوں گے، دو روزہ کنونشن میں سوات اور ملاکنڈ ڈویژن کے دیگر علاقوں میں سیاحت کے فروغ کے حوالے سے بھی بحث مباحثہ بھی کیا جائے گا، کنونشن کے موقع پر صحافتی سیشن کے ساتھ ساتھ صحافیوں کی تفریح کے لئے روایتی ثقافتی موسیقی کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔
786 total views, 2 views today