ڈسکہ(این این ائی) ضمنی الیکشن کے لیے قومی اسمبلی اورصوبائی اسمبلی کی 2،2 نشستوں پرپولنگ کے بعد گنتی کا عمل جاری ہے۔ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی 2،2 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد گنتی کا عمل جاری ہے، این اے 75 سیالکوٹ میں (ن) لیگ کی سیدہ نوشین افتخاراورپی ٹی آئی کے علی اسجد ملہی میں کڑا مقابلہ ہے۔ این اے 45 کرم میں جے یو آئی کے جمیل خان اورپی ٹی آئی کے فخرزمان آمنے سامنے ہیں۔ پی پی 51 گوجرانوالہ میں مسلم لیگ (ن) کی بیگم طلعت محمود اورپی ٹی آئی کے چوہدری یوسف مد مقابل ہیں جب کہ پی کے 63 میں (ن) لیگ کے اختیارولی اورپی ٹی آئی کے میاں عمرکاکا خیل میں مقابلہ ہے۔
780 total views, no views today
Comments



