سوات (سوات نیوز) سوا ت پریس کلب میں دورزاہ صحافتی کنونشن کے انتخابی سیشن میں آل ملاکنڈ ڈویژن یونین آف جنرنلسٹس کے انتخابات مکمل شہزاد عالم صدر، شاہ فیصل افغانی جنرل سیکرٹری منتخب، دیگر عہدیداروں میں انوار اللہ سینئر نائب صدر، اسماعیل انجم نائب صدر، سید باچہ ترمذی، نائب صدر اول، افتاب حسین نائب صدر دوئم، گوہر علی نائب صدر سوئم، جمیل روغانی ڈپٹی جنرل سیکرٹری، سیف الرحمن عزیز جائنٹ سیکرٹری اور حضرت بلال ماماجی فنانس سیکرٹری شامل ہیں، اسی طرح ملاکنڈ ڈویژن آف جرنلسٹس کے لئے گوننگ باڈی کے اراکین کا بھی اعلان کیا گیا، جس مین باجوڑ سے یونس، دیر پائین سے احسان ا للہ، سوات سے محبوب علی، چکدرہ سے جلیل، شانگلہ سے سرفراز خان، بونیر سے شوکت علی، چترال سے ظہیر الدین ملاکنڈ سے احسان الرحمن ساگر، دیر بالا سے محمد ادریس، جندول سے وحید تاجک، بریکوٹ سے فضل مولا، دیر بالا سے داود خان، جندول سے عمر خالق درانی، دیر بالا سے عرفان علی شاہ اور تیمرگرہ سے نواب بادشاہ شامل ہیں، دوروزہ صحافتی کنونش میں علاقائی صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ڈویژن کے سطح پر مشترکہ جدوجہد کا عزم کیا گیا وار متفقہ طور پر عہدیداروں کا انتخاب کیا گیا، تقریب کے آخری سیشن کے مہمان خصوصی ڈیڈک کمیٹی کے چیئرمین فضل حکیم خان تھے جبکہ صدارت پی یو جے کے مرکزی صدر پرویز شوکت نے کی، انہوں نے تمام نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی اور کہا کہ نومنتخب کابینہ علاقائی صحافیوں کے مسائل کے حل کے لئے اپنا جدوجہد جاری رکھے، تقریب سے پشاور پریس کلب کے سابق صدر عالمگیر،سینئر صحافی عارف یوسفزئی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
404 total views, 2 views today