سوات ، سوات بھر میں بارش ‘پہاڑوں پر برفباری ‘ سردی کی شدت میں اضافہ ‘ شہری علاقوں میں گیس وبجلی کی بندش عوام کو مشکلات کا سامنا۔ تفصیلات کے مطابق سوات بھر میں باران رحمت سے موسم میں خوشگوار تبدیلی اور کئی ماہ سے جاری خشک سالی کی وجہ سے بچوں ‘بوڑھوں ‘خواتین میں طرح طرح کی بیماریاں پھیلی ہوئی تھی۔
باران رحمت کے بعد بیماریوں میں کمی آئیگی۔ اسی طرح سوات کے پہاڑی علاقوں ملم جبہ‘ مدین‘ میاندم ‘ بحرین ‘ کالام ‘ اوشو‘ اتروڑ ‘ گبرال اور آس پاس دوسرے علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کی وجہ سے پہاڑ نے سفید چادر اوڑھ لی ہے۔ جبکہ برفباری سے لطف اندوز ہونے کیلئے سیاحوں نے ایک بار پھر وادئ سوات کا رخ کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں ملم جبہ کے پرفضا مقام جو سطح سمند رے 8ہزار 9سو مربع فٹ بلندی پر واقع ہے۔ سیاح برف سے خوب لطف اندوز ہوئے۔ اور سنو فال کا مزہ لیا۔
399 total views, no views today


