سوات(سوات نیوز) سوات کے تحصیل کبل کے گاوں سرسینی کے عوام نے سرسینی خوڑ کو لیز پر دینے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کردیا۔اس حوالے سے ایک اجلاس میں علاقہ مشران نے کہا کہ خوڑ کے کھدائی سے گاؤں کے کنوؤں میں پانی کی قلت کے ساتھ ساتھ کھیتوں میں فصلوں کی بربادی کا خطرہ بھی ہوگا۔
اگر ہمارے اس مطالبے کو بروقت نہیں مانا گیا تو اعلیٰ سطح پر اپنے حق کیلئے آواز اٹھائیں گے۔۔
یاد رہے کہ حکومتی فیصلے کے مطابق خوڑ ٹھیکیدار کو لیز پر دیا جائے گا جہاں پر وہ کافی حد تک گہری کھدائی کرکے بجری اور پتھر نکالے گا۔
830 total views, no views today
Comments



