سوات(سوات نیوز)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کے آبائی علاقہ سوات میں جنگلات کی کٹائی کا سلسلہ نہ تھم سکاحسین وادی ملم جبہ کے علاقہ گٹ کنڈو میں ٹمبر مافیا نے تناور درخت کاٹ دئےسوات کے گاوں گٹ کنڈو میں ٹمبر مافیا نے 6 پیویچ کے درختوں کو بے دردی سے کاٹ دیا درختوں کے دشمنوں نے متعدد درختوں کے آخری کٹے ہوئے حصے کو بھی آگ لگاکر جلادیاسوات کی وادی ملم جبہ گھنے جنگلات کی وجہ ملک بھر میں مشہور اور ایک سیاحتی مقام ہےلیکن محکہ فارسٹ اور انتظامیہ خاموش تماشائی اور صرف زبانی جمع خرچ میں مصروف ہے جبکہ عملی اقدامات کچھ بھی نہیں دوسری طرف سول سوسائٹی نےسوات میں درختوں کی مسلسل کٹائی کی شدید مذمت اور حکومت سے کٹائی رکوانے کا مطالبہ کردیادرختوں کی کٹائی کی تازہ فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے
748 total views, no views today



