سوات(سوات نیوز) سوات میں غیرت کے نام پربیٹی کو زہر دیکر قتل کرنے والا۔سفاک باپ گرفتار کرلیا گیا ۔ خوازہ خیلہ پولیس کے مطابق خوازہ خیلہ کے گاوں مان پیتئی میں عبدالحیات نے اپنی 18 سالہ بیٹی کو طبی موت سے مرا ہوا قرار دے کر سپردِخاک کر دیا تھا۔ ڈی پی او دلاور بنگش کی ہدایت پر پولیس نے قانون کے مطابق قبر کشائی کی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں قرار دیا گیا کہ لڑکی کو زہر دے کر قتل کیا گیا ہے۔ نتیجتاً ملزم عبدالحیات کو گرفتار کیا گیا جنہوں نے اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے اپنے بیٹوں صدیق خان اور شاہد خان کے صلاح و مشورے سے بیٹی کو زہر دے کر قتل کیا تھا۔ بعد میں پولیس نے ان کے دونوں بیٹوں کو بھی گرفتار کرلیا۔
863 total views, 2 views today
Comments