مینگورہ ، مینگورہ شہر میں واقع سرکاری قبرستانوں پر لوگوں کا قبضہ ‘ تعمیراتی کام زور وشور سے جاری ‘ قبروں کی بے حرمتی ۔ تفصیلات کے مطابق ملاکنڈڈویژن کے صدر مقام مینگورہ جہاں پر شرعی نظام عدل 2009ء نافذ ہونے کے باوجود مینگورہ شہر میں واقع قبرستانوں حاجی بابا ‘ڈھیری ‘ مدین روڈ ‘ رحیم آباد ‘شاہدرہ ان قبرستانوں میں غیر قانونی طور پر دکانیں تعمیر ہورہے ہیں۔ اور بعض جگہوں پر قبروں کی بے حرمتی بھی کررہے ہیں۔ ان کے ذمہ دار افراد نے آنکھیں بند کرکے ان بااثر افراد کے آگے گٹھنے ٹیک دےئے ہیں۔ جو ایک بہت بڑا عالمیہ ہے۔ لہٰذا س سلسلے میں اعلیٰ حکام مداخلت کریں۔ ورناکسی بھی وقت چارسدہ جیسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔
808 total views, no views today
Comments


