سوات(سوات نیوز ڈاٹ کام )انجمن تحفظ ماحولیات (ای پی ایس) کے زیر اہتمام عالم گنج چارباغ میں شجر کاری مہم کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں مقامی تنظیم کے ممبران،مقامی سکول کے اساتذہ و طلباء،محکمہ جنگلات کے نمائندوں،ای پی ایس کے نمائندوں اور عام گولوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور پودے لگائے۔تقریب میں مقررین نے درختوں اور پودوں کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پودے روئے زمین کا حسن ہی نہیں بلکہ زمین کی ہر چیز کو فطرتی حسن و خوبصورتی سے مزین کرتے ہیں۔اگر زمین پر پودے اور درخت نہ ہوتے تو دنیا ایک گردوغبار،اجاڑو بیابان خطہ کے سوا کچھ نہ ہوتی۔پودے ہمیں اکسیجن ہی فراہم نہیں کرتے بلکہ ہماری زندگی کی بنیادی ضرورتیں انہی پودوں اور درختوں کے ذریعے حاصل ہوتی ہیں جلانے کیلئے ایندھن ہو یا دیگر ضروریات کے لئے لکڑی کا حصول ہر قسم کے پھل،جانوروں کی خوراک یہ سب ہمیں پودے اور درخت مہیہ کرتے ہیں لہذا اگر زمین پر درخت اور پودے نہ ہوتے تو انسان کا دنیا میں رہنا انتہائی دشوار اور تکلیف دہ ہوتا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ای پی ایس کے ایگزیکٹیوں ڈاریکٹر اکبر زیب نے کہا کہ پودے نہ صرف ماحول کو الودگی سے بچاتے ہیں بلکہ آکسیجن پیداکرکے فضا کو مضر مادوں سے بھی پاک کرتے ہیں اسی لئے پودوں کو زمین کے پھیپھڑے کہا جاتاہے۔پودے قدرت کا حسین تحفہ ہیں۔اسلئے ماحول کو مضر مادوں سے پاک رکھنے کیلئے زیادہ سے زیادہ پودے لگا نا وقت کا تقاضا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ای پی ایس ملاکنڈ ڈویژن میں ماحول کے تحفظ کیلئے عوام میں شعور اُجاگر کرنے کیلئے مہم چلانے کے ساتھ عملی اقدامات بھی کرتے ہیں اور اسی سال بھی ای پی ایس نے اپنے سرگرمیاں جاری رکھتے ہوئی محکمہ جنگلات کے تعاؤن سے تحصیل چارباغ اور بریکوٹ میں 2600پودے لگائے۔تقریب کے آخر میں شرکاء نے چھ سو پودے لگائے۔
776 total views, 2 views today