سوات(سوات نیوز)سیدو شریف ہسپتال میں بدانتظامی پر ایم پی اے عزیز اللہ گران کا سخت ایکشن، ایم ایس سے ملاقات، بدمعاشی کرنے والے ملازم وقار نائب قاصد کوبرطرف کردیا گیا، ذرائع کے مطابق اج جمعرات کے روز اکیسجن سلینڈر مانگنے پر متعلقہ ملازم نے انتہائی بدتمیزی کی، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی، ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ ایم ایس بھی مجھ سے پوچھ گچھ نہیں کرسکتا، ویڈیو کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایم پی اے عزیز اللہ گران نے ایم ایس سیدو شریف ہسپتال سے ملاقات کی اور بدتمیزی کرنے والے ملازم کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا، جس کے بعد ایم ایس سیدو شریف ہسپتال نے ملازم کو معطل کرکے انکوائری شروع کردی۔
830 total views, 2 views today
Comments